پاک افغان بارڈر کو فوری طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولا جائے،زمرک خان اچکزئی

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر کو فوری طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولا جائے تاکہ چمن اور ملحقہ علاقوں میں بسنے والے غریب لوگوں کا بند روزگار بحال ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چمن قلعہ عبداللہ کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں بسنے والے لاکھوں لوگوں کا روزگار بارڈر ٹریڈ اور تجارت سے وابستہ ہے گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی حکومت نے یک قلم جنبش فیصلے کے بعد پاک افغان بارڈر بند کر دیا جس کی بندش سے جو بڑے اڑدھا کاروبار والے ہیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن جو اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو یا ہزار روپے کمانے والے بارڈر کی بندش سے بری طرح متاثر ہیں اور ان کے اہل خانہ نان شبینہ کے محتاج ہیں انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ اور چمن سمیت ملحقہ علاقوں میں بسنے والے اس سر زمین وطن سے محبت کرنے والے مخلص لوگ ہیں ان کا گزر بسر انٹرنیشنل پاک افغان بارڈر سے وابستہ ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ کی بندش کی وجہ سے غریب لوگوں کا روزگار چھن چکا ہے بلوچستان میں کوئی کارخانہ انڈسٹری نہیں لوگوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش تجارت اور سرحدی علاقوں میں بسنے والوں کا بارڈر ٹریڈ اور تجارت سے وابستہ ہے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان پسماندہ ترین صوبہ ہے لوگون کے اس روزگار کے مواقع نہیں بحیثیت سیاسی عوامی نمائندہ اپنے لوگوں کے دکھ درد اور حقوق کے حصول کے لئے ہر محاذ پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتا رہوں گا یہ صوبہ ہمارا ہے اور ہم نے ہی اپنے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہے کیونکہ لوگوں کی امیدیں توقعات ہم سے وابستہ ہیں اور اہم ان کی امیدوں کو توڑ نہیں سکتے بلکہ ان کو ندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ ان کی مشکلات کم کرکے زندگی میں آسانیاں پیدا ہوسکیں ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کی معاشی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک افغان بارڈر کو فوری طور پر بارڈر ٹریڈ تجارت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولا جائے تاکہ لوگوں کو روزگار میسر آسکے اور وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں