کوئٹہ میں 19 جولائی کو برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

کوئٹہ ( این این آئی ) 18جولائی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 132KVمچھ۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پرکنڈکٹروں کی ضروری مرمتی کام کیاجائے گا اس سلسلے میں 19جولائی کو صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بند ش کے باعث تقریباً140میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گااس کے علاوہ 20جولائی کو 132Kvکوئٹہ زرغون گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمت کاکام کیاجائے گا جس کے باعث زرغون ون، زرغون ٹو، عسکری، صاحبزادہ کاریز فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز قلات گرڈاسٹیشن کے سٹی تھری، زیارت، تھوک، کوہنگ غلام جان اور چپر فیڈروں سے دن12بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی،علاوہ ازیں صحبت پور،پنجگوراور ہوشاپ گرڈاسٹیشن سے 20جولائی کو صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں