ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں سہولیات نہ ہونے، ایم ایس کی ناقص کارکردگی کیخلاف کفن پوش افراد کی ریلی
قلات (یو این اے) جمعیت علما اسلام نظریاتی قلات کے زیر اہتمام قلات کے واحد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات سہولیات نہ ہونے اور ایم ایس کی ناقص کارکردگی کیخلاف کفن پوش افراد کی ریلی و ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاج و شدید نعرے بازی، ایم ایس کے فوری تبادلے و ایماندار و اہل آفیسر کو ایم ایس تعیناتی کا مطالبہ، اگر ایم کا تبادلہ نہ کیا گیا اور ہسپتال میں سہولیات فراہم نہ کئے گئے تو دس محرم الحرام کے بعد لانگ مارچ کا کرینگے مظاہرین کا اعلان تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے اور ایم ایس DHQ ڈاکٹر محمد نسیم لانگو کےخلاف کفن پوش ریلی جمعیت علما اسلام نظریاتی و سول سوسائٹی کے افراد کیجانب سے پریس کلب قلات کے سامنے سے ریلی نکالی گئی کفن پوش ریلی کی قیادت جمعیت علما اسلام نظریاتی کےصوبائی نائب امیر مولانا محمد حیات نے کی جو ٹاون روڈ سے ہوتی ہوئی مختلف شاہراہ سے گزر کر ڈسٹرکٹ سول ہسپتال قلات کے سامنے دھرنا دیا ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو کےخلاف شدید نعرے بازی کی نا اہل ایم ایس کو ٹراسفر کیا جائےسول ہسپتال کوفعال کرو فعال کرو کے نعرے، کفن پوش دھرنے سے صوبائی نائب امیر مولانا محمدحیات انجمن تاجران قلات کے صدر قبائلی رہنما میر منیراحمد شاہوانی مولانا منیر احمد نیچاری میر صدام حسین لہڑی مفتی محمد ناصر مینگل جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر ذوالقرنین نوشیروانی اسرار احمد ساسولی فضل اللہ عمرانی منیر احمد رئیسانی صدام حسین عمرانی و دیگر شامل تھے مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات سول ہسپتال برسوں سےصحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے قبائلی رہنما انجمن تاجران میر منیر احمد شاہوانی نے کہا کہ ایم ایس کا تبادلہ نا گزیر ہو چکا ہے ایم ایس کا تبادلہ کراکے رہیں گےجس کی وجہ سےقلات سول ہسپتال زبوں حالی کا شکار ہے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ادویات کی سہولت میسر نہ ہونے سے مریض رل رہے ہیں کینولہ سرنج ڈرپ پٹی جیسی چھوٹی چیزیں دستیاب نہیں ہے اور باہر کے میڈیکل اسٹورز سے غریب عوام خریدنے پر مجبور ہیں تو دوسری موذی امراض کا علاج یہاں کیسے ممکن ہو سکتا ہےہر گھر میں ماتم ہورہی ہے ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر بھی سول ہسپتال کےمسائل چھپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں خواتین کو باتھ روم کی ہسپتال میں سہولت نہیں وہ مسجد کے باتھ روم کو استعمال کرتی ہیں اس سے بڑی نا اہلی کیا ہوسکتی ہے جب سے یہ نا اہلی ایم ایس تعنیات ہوا ہےسول ہسپتال تباہی کیجانب ہے کہا کہ قلات کے مسائل بارے کسی کےلالچ میں نہیں آئیں گے ہمیں قلات کےعوام عزیز ہیں ہمیں الیکشن اور سیاست سے کوئی سروکار نہیں دیگر مقررین نے جمعیت نظریاتی کے قائدین کو یقین دلایا کہ سول ہسپتال کےمسائل بارے کسی کے دباو میں نہیں آئیں گے اور اس وقت تک اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے رہیں گے جب تک سول ہسپتال میں ادویات و دیگر سہولیات نہیں ہونگے ہم خاموش نہیں رہیں گے اسی طرح صفائی کے انتظامات سمیت دیگر موسمی وائرس بیماریوں تک کی ادویات کا شدید بحران کے ساتھ ساتھ ایکسرے الٹراسانڈ مشین کی خرابی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کسی قسم کے ادویات دستیاب نہیں سہولیات کی فقدان دور دراز کے علاقوں سے آنے والے غریبوں سے مفت سرکاری علاج بھی چھین لی گئی ہے مریضوں کو ادویات باہر سے خریدنا پڑ رہا ہے سول ہسپتال قلات سے ادویات کی شدید قلت کی باعث مریضوں کی آمد ورفت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریض مفت ادویات حاصل کرنے کے بجائے پرائیویٹ میڈیکل سٹورز سے مہنگی ادویات حاصل کرنے پر مجبور ہیں ایم ایس نے قلات سول ہسپتال کو سہولیات کے لحاظ سے بدترین حالات سے دو چار کر دیا ہے مریض مارے مارے پھر رہے ہیں قیمتی انسانوں کی جانوں کے ضیاع سے بچنے کیلئے حکومت کو اس سنگین مسئلے کے حل پر فوری توجہ دینی چاہیے مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا ہسپتال کے سرکاری ایمبولینس میں مریض کو کوئٹہ لیجانے کے بھی حد سے زیادہ پیسوں کی ڈیمانڈ کیجاتی ہے جوکہ غریبوں کی بس سے باہر ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان صوبائی محتسب اعلی وزیر صحت سیکرٹری صحت ڈی جی ہیلتھ کمشنر قلات و اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی ایچ کیو فوری تبادلہ کرکے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے اور ایماندار ایم ایس تعینات کیا جائے بصورت دیگر دس محرم الحرام کے بعد لانگ مارچ کرکے اپنے احتجاج کو مزید وسعت دینگے


