تربت میں مبینہ خودکش خاتون کی تصویر وائرل پولیس نے سختی سے تردیدکردی

تربت(بیورو رپورٹ) تربت میں مبینہ خودکش خاتون کی تصویر وائرل ہونے پر پولیس نے سختی سے تردید کردی، سیٹلائیٹ ٹا¶ن تربت میں عائشہ مسجد کے قریب چاردیواری کے ساتھ ایک برقعہ پوش مشتبہ لڑکی دیکھی گئی تھی جس کے متعلق مبینہ طور پر ایک ممکنہ خودکش حملہ آور کا گمان کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ایک چھوٹی لڑکی ہیٹ ٹوپی پہنے کمر پر بیگ لیے مسجد کے قریب چاردیواری کے پیچھے کھڑی نظر آرہی ہے جسے مبینہ طور پر ایک ممکنہ خود کش حملہ آور کے طور پر خیال کیاجارہا ہے تاہم پولیس نے شہر میں کسی بھی ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی سے انکار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو افواہ اور بے بنیاد قرار دے کر شہر میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش قرار دیا، پولیس کے مطابق دو دن قبل شہر میں ایک طالبہ کی تصویر کو مبینہ خودکش حملہ آور بناکر وائرل کیا گیا، پولیس کے مطابق جو تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہے دراصل وہ ایک کوچنگ سینٹر کی طالبہ کی ہے اس لیے شہری اس حوالے سے کسی خوف کا شکار نہ ہوں، یادرہے کہ گزشتہ مہینہ تربت میں چاکر اعظم چوک پر سیکورٹی فورسز کے ایک قافلے پر خاتون نے خودکش حملہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں