صحبت پور، گرمی کی شدت برقرار، بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا
صحبت پور(یو این اے )گرمی کی شدت بجلی غائب ہونا معمول بن گیا اعلامیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری دہی علاقوں سمیت شہر میں بھی بجلی کی ٹرینگ کی وجہ سے صحبت پور شہر کے آدھے سے زائد شہری اور کئی سرکاری آفس بھی بجلی سے محروم ڈی سی آفس سمیت دیگر کے آفس بھی بجلی سے محروم ۔شاہی لائن،، حیردین اور اظہار لائین سمیت دیگر فیڈر بھی بجلی ناپید ۔رپورٹ کے مطابق صحبت پور شہر کے کئی محلوں اور آفسز میں بجلی کی ٹرینگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل چکے ہیں ڈی سی آفس سمیت ایس پی آفس، نادرا آفس بجلی کے نہیں ہونے سے سخت دشواری کا سامنا ہے اور دہی علاقوں جس میں شاہی فیڈر، حیردین فیڈر، اظہار فیڈر اور جیانی فیڈر پر بجلی ناپید ہو چکی ہے ۔کیسکو کی نااہلی کی وجہ سے 123 کے وی کا گریڈ اسٹیشن بھی شہر سمیت دہی علاقے کے لیے کم پڑ رہا ہے ۔
Load/Hide Comments


