ژوب حملے میں شدت پسندوں نے امریکی ہتھیار استعمال کئے ، آئی ایس پی آر
کوئٹہ(یو این اے )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں تخریب کاروں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیاحملے میں 5.56 ایم ایم کیلیبر ایم 16 اسالٹ رائفلیں اور جدید ہیلمٹ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارمز استعمال کیے گئے حملہ کرنے والے تخریب کار جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں امریکی یونیفارم میں ملبوس تھے یہ وہی اسلحہ و یونیفارم ہے جو امریکی افواج نے افغانستان میں چھوڑا تھا، ٹی ٹی پی کے شر پسند یہ ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیںآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس شر پسند امریکی یونیفارم پہن لیں تب بھی بزدلی کی موت ہی مریں گے۔ تخریب کاری کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن دشمنوں کو بے نقاب اور جڑ سے ختم کرنے کے لیے مسلسل سر گرم عمل ہیں۔


