زرعی ترقیاتی بینک نے بارہ سال میں اربوں روپے کے قرضے معاف کیے

کراچی (آن لائن) زرعی ترقیاتی بینک بارہ سال میں اربوں روپے کے قرضے معاف کردیے۔صرف 2019میں بنک نے 24ارب روپے کے قرضے معاف کئے۔بنک 2018 میں66 کروڑ، 2019 میں ساڑھے17ارب روپے قرض کی وصولی میں ناکام رہا۔ دستاویزات کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق مطابق زرعی ترقیاتی بینک 2سال میں18ارب سےزائد نقصان کاسامنا کرچکا، نقصان کھاتے داروں کے مرنے، دیوالیہ ہونے یا پھر عدالت میں کیسز چلنے سے ہوا۔ ریکارڈ کے مطابق قرض ہڑپ کرنیوالوں میں بیشتر کا تعلق لاہور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، کوئٹہ اور سکھرسے ہے، بینک انتظامیہ کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ زیرو ریکوری ایک باقاعدہ پراسیس ہے، تمام کیسزکوقانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں، غبن یا دیگر کارروائیوں میں ملوث ملازمین کیخلاف بھی قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں