دکی، لیویز کی کارروائی 2 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

دکی(یو این اے ) دکی اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ کے مطابق رسالدار اسرار احمد ترین نے لیویز نفری کے ہمراہ مامور شیلہ کوئلہ ایریا میں مشکوک موٹرسائیکل سوار 3 افراد کو روکنے کا اشارہ کیا۔ مشکوک افراد نے لیویز فورس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ لیویز فورس نے موٹرسائیکل کا پیچھا کرکے دو افراد سردار اور عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار تیسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک عدد پستول اور ایک خنجر بھی برآمد کرلیا گیا۔ دونوں گرفتار ملزمان کو لیویز تھانہ حوالات منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں