نواب اسلم رئیسانی قبائلی عمائدین کے وفد کے ہمراہ خضدار پہنچ گئے

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف سروان نواب محمد اسلم رئیسانی وفد کے ہمراہ خضدار پہنچ گئے۔وفد میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، نوابزادہ رئیس رئیسانی اور دیگر قبائلی عمائدین شامل ہیں،نواب اسلم رئیسانی سے کمشنر قلات ڈویژن داوٴد خلجی اور پولیس حکام کی ملاقات کی ۔ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی حکام نے نواب اسلم رئیسانی کو وڈھ میں دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی سے متعلق آگاہ کیا، نوابزادہ لشکری رئیسانی ،رئیس رئیسانی اور دیگر وڈھ میں سردار اسد اورمیر شفیق مینگل سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں