ِ عمان سول ایوی ایشن کے سکیورٹی وفدکا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سلطنتِ عمان سول ایوی ایشن کے سکیورٹی کے وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا ہے۔سلطنت عمان سول ایوی ایشن رسک اسیسمنٹ کے 3 رکنی وفد کی سربراہی ایوب الفاری نے کی۔سلطنتِ عمان سول ایویشن رسک اسیسمنٹ کے وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا سکیورٹی معائنہ مکمل کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی سی اے اے (ریگولیٹری)اور ایئر پورٹ کے منیجر نے عمانی وفد کا استقبال کیا۔عمانی وفد کو ایئر پورٹ کے جغرافیہ، ترتیب، مسافروں اور پروازوں کے اعداد و شمار اور سکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔ٹیم نے سکیورٹی سروس پرووائیڈرز بشمول اے ایس ایف، ایئر لائنز، جی ایچ اے، کیٹرنگ اور کارگو ہینڈلرز کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔ عمانی وفد نے ایئر پورٹ پر کام کرنے والی ایجنسیز کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدید ترین سکیورٹی میکنزم کو سراہا۔عمانی وفد نے مسافروں اور طیاروں کی بڑھتی ٹریفک کے ساتھ موثر اور منظم آپریشنز پر اسلام آباد ایئر پورٹ انتظامیہ کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں