گوادر میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی
گوادر (این این آئی) گوادر میں کسٹم حکام نے منشیات کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے منشیات برآمد کر لی۔کلکٹر کسٹم ڈاکٹر ریاض احمد میمن ، اے سی بخت بریار کی خصوصی ہدایت پر خفیہ اطلاع ملنے پر انسپکٹر ریاض احمد بلوچ کی سربراہی میں جس میں خلیل احمد اور دوسرے شامل تھے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ایم ایٹ شاہراہ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر لی جس کی قیمت عالمی منڈی میں 32 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بتائی جاتی ہے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر ریاض احمد میمن اور اے سی بخت بریار نے کسٹم نلینٹ کے پی او انچارج ریاض احمد بلوچ اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی، کسٹم ذرائع کے مطابق نامعلوم اسمگلر منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کے لئے ڈمپ کئے ہوئے تھے کہ دھر لئے گئے اس سلسلے میں کلکٹر ڈاکٹر ریاض میمن اور اے سی بخت بریار نے بتایا کہ کسٹم بلوچستان میں منشیات کی قلع قمع اور علاقے کو پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے اور منشیات کے خلاف اس طرح کی کامیاب کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔


