پولیس خود بھی تخریب کاری کا نشانہ بن رہی ہے، محرم میں امن و امان کیلئے فوج ہائی الرٹ رہے گی، آئی جی بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس تخریب کاری کی جنگ میں فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تخریب کاری کے خاتمے کیلئے ادارو ں کے ساتھ مل کر پر عزم ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بتا دیا ہے کہ پولیس مسائل کا حل نکال سکتی ہے محرم الحرام میں امن کو بر کرار رکھنے کیلئے ایک جامعہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور پولیس کے آفسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں اور جلوس سمیت مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈی آئی جی کوئٹہ آفس میں کانفرنس روم کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفرمہیسر ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس تخریب کاری کی جنگ میں فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے پولیس خود بھی تخریب کاری کا نشانہ بن رہی ہے امن و امان کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے بلوچستان میں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں بلوچستان میں امن و امان کا واحد حل پولیس ہے ماضی کے فرقہ وارانہ اور حالیہ تخریب کاری کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے محرم الحرام میں بلوچستان بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ایک جامعہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے محرم الحرام میں پولیس کے افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں صوبے کے مختلف علاقوں میں محرم کے جلوس اور مجالس کا انعقاد ہورہا ہے تمام علاقوں میں جلوس اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں،مستقبل کے پلان میں بلوچستان پولیس کو ترجیح دینی ہوگی ، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بتادیا گیا ہے کہ بلوچستان پولیس ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے،شیرانی اور ژوب میں تخریب کاری کے واقعات ہوئے ہیں اور انتخابات بھی قریب ہیںکچھ علاقوں میں سیاسی اور قبائلی دشمنیاں سامنے آرہی ہیں پولیس نے تخریب کاری کی کئی وارداتوں کو ناکام بنا کر ہزاروں جانوں کو بچایا ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،جوانوں کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہمارے حوصلے بلند ہیں عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا صوبے سے تخریب کاری کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں امن کیلئے تربیت یافتہ، باعمل اور چوکس پولیس درکار ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم پولیس فورس کو اعلی پیمانے کے فلاحی منصوبے دیں تاکہ جوان فکر معاش سے فارغ ہوکر اپنے پروفیشنل معاملات پر تندھی کے ساتھ عمل پیرا ہوسکیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ محرم الحرام میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج ہائی الرٹ رہے گی ایسی صورتحال ہوئی تو فوج کو طلب کیا جائے گا اس سے قبل پولیس کے شہید ہونے والے اہلکار کے بچے سے فیتہ کاٹ کر نئے کانفرنس روم کا افتتاح کرایا۔


