وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بازنجو نے 26 اور 27 جولائی کو پارٹی کا اہم کنونشن طلب کرلیا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 26اور 27جولائی کو پارٹی کا اہم کنونشن طلب کرلیا،کنونشن میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل اورآئند ہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر غور اور فیصلے کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پارٹی کے پارلیمانی عہدیداران، ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، ضلعی و ڈویڑنل عہدیداروں کے نام بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے ضروری معاملات پر مشاورت اور فیصلہ سازی کے لئے پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔دعوت نامے کے مطابق 26جولائی کو 4بجے بوائز سکاوٹ ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ہونے والے کنونشن میں پارٹی کے پارلیمانی عہدیداران بشمول ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی اسمبلی،ضلعی اور ڈویڑنل عہدیداروں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کنونشن کے شیڈول کے مطابق 27جولائی کو ہونے والے اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور دیگر معاملات پر فیصلے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں