منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی اشتہاری قرار،عدالت نے ٹریول ہسٹری، بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقد مات درج ہیں ، مونس الٰہی اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے باہر لے کر گئے، اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ درج ہے۔مونس الٰہی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر ادیا گیا، عدالت نے مونس الٰہی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔عدالت نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکائونٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی شروع کر دی ، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں