خاران میں SBK کے تحت پاس امیدواروں کی نتائج روکنے کیخلاف احتجاجی ریلی
خاران (انتخاب نیوز) خاران میں ایس بی کے پاس امیدواروں نے رزلٹ کو روکنے اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، شرکا نے SBK کے تحت محکمہ تعلیم کے ٹیچرز کے لیے دیے گئے انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی طرف سے عدلیہ میں کیس دائر کرنے اور رزلٹ روکنے کیخلاف شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔ ریلی میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے ایگزیکٹو ممبران فہیم احمد، محمد عمران، سینئر ایگزیکٹو ممبر عدیل انور کی ہدایت پر شامل ہوئے۔ اس دوران SBK کے پاس امیدواروں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حاجی سلیم اکبر، عطا نصیر اور سید عبدالنبی شاہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوگوں نے بھاری فیس جمع کرکے وقت نکال کر محنت ومشقت کے بعد اپنے ٹیسٹ پاس کیے، جبکہ آخری لمحات میں ہمارے رزلٹس روک لیے گئے جو ہمارے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ شرکاءنے مزید کہا کہ ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے بلیک میلنگ کے ذریعے محکمہ تعلیم سمیت تمام محکموں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ شرکا نے کہا کہ ہم معزر عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے فوری نتائج کا اعلان کرے تاکہ صوبے میں تعلیم کے حوالے سے جو پسماندگی ہے وہ دور ہوسکے اور پاس امیدواروں کو روزگار دیتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کو جلد تعینات کیا جائے۔


