سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینا نفرت پھیلانے کی کوشش ہے، حماس
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ سویڈن میں کچھ انتہا پسندوں کو مظاہرے اور قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینا نفرت پھیلانے کی کوشش اور تمام الہامی قوانین، رسوم و رواج اور اقدار کی خلاف ورزی ہے جو عزت و توقیر کا مطالبہ کرتے ہیں۔ الرشق نے بیان میںکہا کہ یہ عمل ایک قابل نفرت ہے اور دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کے جذبات کو مشتعل کرنے اور نفرت انگیز نسل پرستی اور اس کے ذمہ داروں کے اخلاقی زوال کی علامت ہے۔ مقدس کتابوں کی بے حرمتی کرنے والے مجرم تمام اخلاقی تعلیمات سے عاری ہیںحماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے اس گھنائونے فعل کی مذمت کی اور اس کی اجازت دینے پر کو آزادی اظہار کے بہانے ایسی گھنائونی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


