عوام کے پیسے سے چلنے والی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی غنڈہ گردی پر اتر آئی، حق دو تحریک

گوادر (این این آئی) جی ڈی اے کی جانب سے عوام کی گرفتاری کے لئے پولیس بھیجنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، گوادر کے عوام اتنے لاوارث نہیں کہ عوامی پیسے پر چلنے والے ادارے غنڈہ گردی پر اتر آئیں۔ حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں اس بات کی شدید مذمت کی گئی کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملا کریم بخش وارڈ گوادر میں اپنے ناقص کام کو زبردستی مکمل کرنے کے لئے عوام کی گرفتاری کے لئے پولیس کوبھیجا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گوادر کے عوام لاوارث نہیں کہ عوامی پیسے سے چلنے والے ادارے اپنے مالک عوام پر غنڈہ گردی کریں اور ان پر دباو¿ ڈالیں۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا کہ گوادر کے مالک گوادر عوام ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ ان پر مسلط نہیں کیا جاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں