وکیل قتل کیس، عمران خان کیخلاف درخواست دینے کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں، آئی جی بلوچستان نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے وکیل عبدالرزاق شرقتل کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ ایف آئی ار کے مطابق مقتول کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کی درخواست دینے کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی تھی، ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بنائی گئی جے آئی ٹی کی اب تک 8 میٹنگز ہو چکی ہیں، جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے تھے، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، مقتول کی اہلیہ اور 2 بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیںچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں