ژوب شہر میں کیمیکلز ملے دودھ اور دہی کی فروخت، متعلقہ حکام کی چشم پوشی

ژوب (آن لائن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ژوب شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ دہی میں کیمیکلز ملاوٹ کے کاروبار عروج پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث کینسر ہارٹ اٹیک معدہ کی بیماریوں میں اضافہ جبکہ ہمارے کارسرکار ضلعی انتظامیہ اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی ٹھس سے مس نہیں ہورہی ژوب کے عوامی حلقوں نے کہا ھے کہ اس سے قبل یہ اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ کے پاس تھا اور ہر ماہ تین مرتبہ باقاعدہ مشین کے ذریعے ڈیری فارموں دودھ دہی بیچنے والے دکانوں اور ہوٹلوں میں چیکنگ کرتا تھا اور باقاعدہ ملاوٹ شدہ دودھ کو ضائع کر دیتا تھا مگر کچھ عرصے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیب اللہ سے یہ اختیار واپس لیا گیا اور دوسری جانب فوڈ اتھارٹی بھی کچھ نہی کر پارہی جس سے ڈیری مالکان دودھ شاپس اور ہوٹل والوں کے وارے نیارے ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر ژوب ڈویژن ڈپٹی کمشنر ژوب عظیم کاکڑ اور فوڈ اتھارٹی کے حکام سے مطالبات کیا ھے کہ ملاوٹ شدہ دودھ کی چیکنگ کیلئے ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ کو واپس اختیارات دیئے جائیں بلکہ باقاعدہ موقع پر سزا کے اختیارات دیئے جائیں تاکہ عوام کو ملاوٹ شدہ دودھ دہی سے نجات مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں