نگراں حکومت کو مزید اختیارات، اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کی بھرپور مخالفت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نگراں سیٹ اَپ کو مزید اختیارات دینے کے لیے ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم پیش کرنے پر حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن ارکان برہم ہوگئے اور نگراں حکومت کو زیادہ اختیارات دینے کی مخالفت کر دی۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم پیش کی گئیں۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021ءمیں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021ءمیں شامل الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ کی شق کو مشترکہ اجلاس سے مسترد کرانے اور بل میں اضافی ترامیم شامل کر کے قانون سازی کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں