بولان سمیت بلوچستان کی تمام بین الاضلاعی شاہراہیں بحال کردی گئی، این ایچ اے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال۔ این ایچ اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ بولان میں پنجرہ پل کی تعمیر کیلئے فنڈز ملے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ میں ٹینڈر کے مراحل مکمل، تعمیراتی منصوبہ شروع کردیا جائے گا۔ بولان میں قائم پنجرہ پل بلوچستان میں سیلابی پانی کی سب سے بڑی گزر گاہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلابی ریلوں سے بولان ندی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ بولان میں متاثرہ پنجرہ پل سے انتہائی اونچے درجے کا ریلہ گزر رہا ہے۔ بولان میں سیلابی پانی اترنے پر پنجرہ پل کی مرمت کی جائے گی۔ ترجمان این ایچ اے نے مزید کہا کہ بولان سمیت بلوچستان کی دیگر تمام بین اضلاعی شاہراہیں بحال کردی گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کو مسلسل ریسکیو اور ریلیف دیا جارہا ہے۔ فورٹ منرو اور دہانہ سر میں بلوچستان کی حدود سے ٹریفک کلیئر ہے۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال ہے، متاثرہ مقامات پر مشینری موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں