جنین میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں،متعدد شہری زخمی

جنین (صباح نیوز)غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب مغرب میں یعبد قصبے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے یعبد میں دھاوے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس کے علاوہ ایک مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے رہائی پانے والے سابق قیدی عرین الزعانین کو مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز محلے میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے نوجوان رمضان جمجم کو بھی مقبوضہ بیت المقدس کی سلطان سلیمان سٹریٹ پر ایک دکان سے گرفتار کیا۔قبل ازیں صبح صیہونی قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مغرب میں واقع العین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس میں ایک مکان کا محاصرہ کیا۔ اس دوران ایک فلسطینی نوجوان اور ایک خاتون کو زخمی اور ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں