الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہے، وزارت پارلیمانی امور

اسلام آباد (این این آئی) وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہے۔ جمعرات کو وزارت کی جانب سے بتایاگیاکہ 25 سیاسی جماعتوں نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ضمنی انتخابات میں حصہ لیا،پی پی پی، پی ٹی آئی، پی ایم ایل ن، جے یو آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا،ایم کیو ایم پاکستان، اے این پی اور جماعت اسلامی نے بھی گزشتہ 3 سالوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں