کندھ کوٹ ، کچے میں پولیس کا آپریشن ، اندھڑ گروپ کے سرغنہ سمیت8 ڈاکو ہلاک ،3زخمی
کندھ(صباح نیوز)کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں سندھ اور پنجاب پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس فائرنگ سے اندھڑ گروپ کے سرغنہ سمیت 8 ڈاکو مارے گئے، مارے گئے ڈاکوئوں کی شناخت جانواندھڑ، سومرشر، نظروشر اور مشیرواندھڑ شامل ہیں۔ جانواندھڑ، سومرشر، نظروشر کے سرکی قیمت ایک ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ماہی چوک کے علاقے میں 2 سال قبل قتل کیے گئے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کے گرفتاری پر سندھ اور پنجاب پولیس کی جانب سے انعام مقرر کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ،پنجاب پولیس نے بھی بارڈر کو سیل کر کے آپریشن میں حصہ لیا۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو راہگیر بچے بھی زخمی ہوئے جو ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں۔
Load/Hide Comments


