’بے بی باجی‘ میں جمال کے تھپڑ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

ڈرامہ ’بے بی باجی‘ اس وقت پاکستان ٹیلی ویژن اسکرینز پر اپنی تمام تر مقبولیت کے ساتھ دیکھنے والوں خصوصاً خواتین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔گزشتہ روز نشر ہونے والی 61 ویں قسط نے ریٹنگز کے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں کیونکہ اس میں بیٹوں کی بےاعتنائی کے باعث جہاں اولڈ ہوم جانے والی بے بی باجی کا چھوٹے بیٹے ولید کے ساتھ جذباتی ملا پ دکھایا گیا وہیں جمال (سعود کاظمی ) کے اپنی اہلیہ اور بےبی باجی کی انتہائی جھگڑالو بہوعذرا (جویریہ سعود ) کو مارے گئے تھپڑ نے بھی دیکھنے والوں کے جذبات گرما دیے ہیں۔اس قسط میں صارفین عاصمہ کے نصیر سے خلع کے مطالبے پر بھی بہت خوش دیکھائی دیے ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہرکی زیادتی پراپنے لیے کھڑی ہو رہی ہے۔یہ ڈرامہ سیریل ادریس پروڈکشن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جسے منصور احمد نے تحریرکیا ہے۔تحسین خان کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں منور سعید، ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین اور عینا آصف شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں