اسلام آباد پولیس نے جج کی بیوی کے تشدد کی شکار کم سن ملازمہ رضوانہ کا بیان قلمبند کر لیا

اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق زخمی بچی اور اس کے والد کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے۔ تشدد کرنے والی ملزمہ جج کی بیوی نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ جرم میں شریک تمام افراد کی چھان بین کی جارہی ہے اور تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ترجمان پولیس نے بیان میں کہا کہ چائلڈ لیبر قانوناً جرم ہے، ایسے کسی بھی واقعہ کا کسی کو علم ہو تو پکار 15پر پولیس کو اطلاع دیں۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بچی کے انتقال کی جھوٹی خبریں بھی وائرل ہورہی ہیں جن کی اہل خانہ اور ڈاکٹرز نے تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں