بلوچستان حکومت کے دعوے اور محکمہ صحت کی نااہلی، کوہلو ڈسٹرکٹ اسپتال تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم

کوہلو (آن لائن) صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں صحت کے حوالے سے یوں تو آئے روز بلند بانگ دعوے سامنے آتے ہیں اور گزشتہ طویل مدت سے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے تاہم صوبائی حکومت کی لاپرواہی کی انتہا یہ ہے کہ صوبے کے دودراز اور تقربیا پانچ لاکھ نفوس کی آبادی پر مشتمل ضلع کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ،ڈی ایچ او میڈیکل سینٹر،بنیادی مراکز صحت کے سینٹروں اور سول ڈسپنسروں میں گزشتہ دو ماہ سے ادویات کے شدید بحران نے سر اٹھا لیا ہے دیگر امراض کے ادویات اپنی جگہ ضلع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے بنیادی ادویات ناپید ہوگئے ہیں اور مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید اذیت سے گزارنا پڑرہا ہے جبکہ آئے روز مریضوں کو نجی میڈیکل سینٹروں سے ادویات خریدنا معمول بن گیا ہے کوہلو کے عوامی حلقوں نے ضلع کے ہسپتالوں میں ادویات کے بحران کو حکومتی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت بنیادی مراکز صحت کے سینٹروں میں فوری طور پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے کیونکہ کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری طیبی سینٹروں میں کوہلو کے علاوہ دکی،ہوسٹری، بارکھان،چمالنگ، رکھنی،پیلاوغ اور دیگر علاقوں کے مریضوں کا رش رہتا ہے جس کے باعث اکثروبیشتر ادویات وقت سے ہی پہلے ختم ہوجاتے ہیں مگر گزشتہ کئی ماہ سے ادویات کی فراہمی تعطل اور کم کوٹے پر ادویات کی فراہمی سے کوہلو کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ضلع میں ادویات کے بحران پر جب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گہوار خان مری اور ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،بنیادی مراکز صحت ،سول ڈسپنسریوں میں ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں جس میں ایمرجنسی تک کے بنیادی ادویات ختم ہوگئے ہیں پین کلیرانجیکشن، ایویل انجیکشن،انجیکشن اینٹی سنیک،شوگر ٹیسٹنگ سٹیرپ، آئی وی کینولہ،ڈی ٹول سمیت دیگر بنیادی ادویات کی فراہمی صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے مراکز صحت کے سینٹروں میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجے سے عملہ قاصر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید اذیت سے گزارنا پڑرہا ہے اعلی حکام کو کئی مرتبہ تحریری طور پر آگاہ کیا ہے مگر ادویات کی فراہمی تعطل کا شکار ہے کوہلو کے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان ،صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری ، ڈسٹرکٹ چئیرمین میر نثار احمد مری ،ڈپٹی کمشنر کوہلو مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں