گوادر میں ماتمی جلوس اور مجالسِ، لنگر اور نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا
گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) غم حسین میں ذکر حسین، شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی ماتمی جلوس اور مجالسِ عُزا اور نوحہ خوانی کی گئی ، لنگر اور نیاز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عزداران نے سینہ کوبی کرتے ہوئے ماتم منائی ، اس موقع پر گوادر پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ، میڈیکل کی ٹیم اور ایمولنس کسی بھی ایمرجنسی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار کھڑا رہا،
Load/Hide Comments


