اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو اسکینڈل،طارق بشیر کا سرکاری انکوائری پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیو اسکینڈل کی سرکاری انکوائری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ طارق بشیر چیمہ نے سیاسی مخالفین پر بدنام کرنے کا الزام بھی لگایا اور تحقیقات کے لیے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بیٹے کے ساتھ ہر انکوائری کمیٹی میں شامل ہونے کو تیار ہوں ، بیٹے میں ایسا کوئی عیب ثابت ہوجائے تو خود اسے گھر سے نکال دوں گا۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں ، ذمے داروں کو سخت سزا ملے گی ، جوڈیشل انکوائری کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کریں گے ۔
Load/Hide Comments


