سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور، ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا جرم قرار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان کے ایوان بالا، سینیٹ نے پاکستان آرمی ایکٹ (ترمیمی) بل 2023ءمنظور کر لیا ہے جس کا مقصد دیگر تبدیلیوں کے علاوہ حساس معلومات کو شیئر کرنا، مسلح افواج کی تضحیک اور ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس بل کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ بل عام شہریوں پر لاگو ہوتا ہے یا صرف فوج کے اہلکاروں پر؟ در حقیقت ، پاکستان آرمی (ترمیمی) بل2023ء، جس میں پاکستان آرمی ایکٹ 1952 ءمیں ترمیم کرنے کی تجویز ہے، صرف حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں پر لاگو ہے۔
Load/Hide Comments


