عمران خان کی پٹاری میں جھوٹ اور حسد ہے،احسن اقبال
اسلام آباد,پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کی پٹاری میں جھوٹ اور حسد ہے،شاہد خاقان عباسی کے ساتھ جیل کاٹی، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کا ببر شیر ہے،رانا ثناء اللہ نے جس طرح ظلم کا سامنا کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کی پٹاری میں جھوٹ اور حسد ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور اس کے وزرا اناڑی ہیں،کوئی وزیر اعظم نہیں کہتا کہ اس کے وزراء مارکیٹ میں بیٹھ کر گپیں مارتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوہسار مارکیٹ میں بیٹھ کر یہ لوگ ملک کے سودے کرتے ہیں،لوگوں پر ڈاکے ڈالتے ہیں لیکن نیب کو نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو میرے اقر شاہد خاقان کے منصوبے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کپتان میں نے نارواہ میں اسپورٹس سٹی بنائی،اگر کے پی کے میں اس کا آدھا بھی کیا تو بتاؤ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارا وزیراعظم عالمی گداگر بن چکا ہے،دنیا بھر میں بھیک مانگ رہا ہے، ان لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہوٹہ کی ایک پہچان ایٹم بم اور دوسری پہچان شاہد خاقان عباسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ جیل کاٹی، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کا ببر شیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ نے جس طرح ظلم کا سامنا کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شاہد خاقان عباای نے استقامت سے مقدمات کا سامنا کیا،شاہد خاقان عباسی ہی آپ کی قیادت کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر بات پر حکومت نے جھوٹ بولا اور یوٹرن لیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ن لیگ کے باعث آنے والی ترقی کے لیے دروازے بند کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل ٹولا اگر مزید مسلط رہا تو ملک کے لیے واپسی نا ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ملک کی جان نااہل ٹولے سے چھڑائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف ملک میں واپس آئیں گے۔