خضدار میں لیویز کی کارروائی، پنجاب سے اغوا لڑکی بازیاب، اغواءکار کو گرفتار کرلیا گیا

خضدار (نمائندہ انتخاب) بلو چستان کے ضلع خضدار میں لیویز فورس کی کا میاب کارروائی میںپنجاب سے اغواءہو نے والی لڑکی بازیاب کروا کر ایک اغوا کا ر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ لیویز ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر )جمیل بلوچ و اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ انچارج خلیل احمد رسالدار علی اکبر قمبرانی آئی او مختیار احمد لیویز انچارج زیدی شبیراحمد کی سربراہی میں دفعدار رحمت اللہ و دیگر لیویز فورس کے اہلکاروں نے خضدار زیدی ایریا میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کو بازیاب کرکے ایک اغواءکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ گزشتہ روز لیویز فورس خضدار کو اس بات کی خفیہ اطلاع ملی کہ زیدی ایریا میں لڑکیاں اسمگلنگ کرنے والے گروہ نے پنجاب سے لڑکیاںاغوا کرکے زیدی کے علا قے میں رکھی ہو ئی ہیں جس پرڈپٹی کمشنر خضدار اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار اغواءکاروں کو گرفتار کرنے اور مغویوں کو بازیاب کرانے کے احکامات جا ری کئے جس پر لیویز اورسی آئی اے کی نشاندہی پر کامیاب چھاپہ مار کر پنجا ب سے اغوا ہو نے والی ایک لڑکی مسمات( ص) کو بازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ترجمان لیویز فورس کے مطابق تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیںخیال کیا جاتا ہے کہ یہ گینگ دوسرے صوبوں سے لڑکیاں کی لین دین کرکے خرید و فروخت کا کاروبار کرتے ہیں جسکے بعد یہ مختلف علاقوں میں منتقل کرتے ہیںواضح رہے اس سے پہلے بھی لیویز فورس نے سب تحصیل مولہ سے اسی طرح کے گینگ کو گرفتار کرکے لڑکیاں بازیاب کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں