چمن میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، عوام نے اپنی حفاظت کیلئے ہتھیار اٹھا لیے

چمن (یو این اے) چمن میں کسی کی جان مال محفوظ نہیں، دن دہاڑے شہریوں کو نقدی موٹرسائیکل گھڑی اور موبائل سے محروم کردیتے ہیں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر کلی لقمان اڈہ کہول اور گلدارہ باغیچہ میں علاقہ مکینوں نے اپنی حفاظت کیلئے خود اسلحہ اٹھا کر علاقے میں رات کو گشت شروع کیا جو انتظامیہ کی مکمل ناکامی کا اظہار ہے پولیس کے اکثر چیک پوسٹ بند ہے دہشت گردی کی جاری لہر کے باعث افیسران سپاہیوں سے ڈیوٹی نہیں کراسکتے اکثر سپاہی بغیر وردی کے گھوم رہے ہیں لہذا کمشنر کوئٹہ ڈویژن نوٹس لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں