بلوچستان، بغیر ایس او پیز کے ٹرانسپور ٹ جاری، حکومتی احکامات ہوا میں اُڑادیئے گئے

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ 9ویں روز جاری تاہم حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے،مسافر اور ڈرائیور بغیر ماسک،سینیٹائزر اور دیگر کے سفر کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایس او پیز کی پاسداری سے مشروط پبلک ٹرانسپورٹ 9ویں روز جاری رہی تاہم کوئٹہ کے پبلک ٹرانسپورٹ ٹرمنلز پر حکومتی احکامات ہوا ہو گئے بس اور کوسٹر ٹرمنلز پر ماسک، سینی ٹائیزر سمیت سماجی فاصلے کی پاسداری نہیں کی جا رہی اورنہ ہی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالے مسافروں کو اسیکننگ کے عمل سے بھی نہیں گزارا جا رہا،حکومتی ایس او پیز کے تحت بین الصوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافر کے ساتھ سیٹ خالی نہیں رکھی جا رہی،ایس او پیز پر عملدرآمد کافقدان مسافر اور ڈرائیور بغیر ماسک،سینیٹائزر اور احتیاطی تدابیر کے سفر کررہے ہیں،ڈرائیوروں میں کورونا وائرس کے ایس او پیز سے متعلق شعور کا بھی فقدان نظرآرہاہے،ڈرائیورز کو ماسک کے استعمال سے متعلق علم ہی نہیں ہے تاہم دوسری جانب انتظامیہ نے خبردار کیاہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے خلاف کاروائی ہوگی ٹرانسپورٹ کی بحالی پر ٹرانسپورٹرز بسوں میں جراثم کش اسپرے کرنے کا پابند کیا گیا تھا،بخار میں مبتلا اور ماسک کے بغیر بس میں کسی کو سوار ہونیکی اجازت نہیں ہوگی اس کے علاوہ ٹیکسی میں تین سے زائد افراد کو سفر کرنیکی اجازت نہیں انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کو چالان،ڈرائیوروں کو وارننگ بھی دی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں