نواز شریف اور (ن) لیگ سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا ہوچاہیے ،طلال چوہدری

اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو زیادتیاں نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ ہوئیں ان کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے متفقہ نام جلد سامنے آئے گا، تمام معاملات میں اتحادیوں میں مشاورت ہوتی ہے، ہر فیصلے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کئے گئے ہیں جس نے جو کیا ہو اسے اس کا انجام بھگتنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ جو زیادتیاں نواز شریف اور( ن) لیگ کے ساتھ ہوئیں ان کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں