پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان، پی ٹی آئی نے بلاول بھٹو کو ٹرول کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک دلچسپ انداز میں انہیں ٹرول کردیا گیا۔گزشتہ برس عمران خان کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔اس کے بعد قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو نے اپنی پرجوش تقریر میں عمران خان کے ’نئے پاکستان‘ کے نعرے کا طنزیہ انداز میں جواب دیا تھا کہ ‘ویلکم ٹو پرانہ پاکستان‘ یعنی پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔‘اب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلاول کی ماضی کی یہ ویڈیو جاری کی گئی اور طنزیہ انداز میں ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘ لکھا گیا۔
Load/Hide Comments


