وزیراعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگوملاقات میں چیف آف نیول سٹاف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کو مقامی سطح پر ہتھیاروں و جنگی جہازوں کی تیاری کی حکمت عملی سے آگاہ کیا،نیول چیف نے اس حکمت عملی کے تحت پاکستان کو دفاعی اعتبار سے خودکفیل بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے حوالے سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں