سبی، ٹائیفائڈ اور ملیریا کی وباء سے شہری خوف زدہ

سبی:کرونا وائرس کے بعد ٹا ئیفائیڈاور ملیریا نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا محکمہ صحت خواب خرگوش میں جبکہ شہری بھی لاپراہ ہو گئے ہیں ٍ۔تفصیلا ت کے مطابق سبی میں شدید گرمی کے ساتھ کرونا وائرس ٹائیفائیڈ بخار اور ملریا نے شہریوں کو خوف زدہ کر دیا محکمہ صحت سبی کی لا پرواہی کے با عث سبی میں کرونا وائرس سمیت ٹائیفائڈ اور ملریا کے بڑھتے ہو میں بڑھتے ہو ئے کیسز محکمہ صحت کی کا رکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے دوسری جانب شہریوں کی لاپرائی بھی وبائی امراض کے پھیلے کا سبب بن رہی ہے سبی کے عوامی و سما جی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن، سید فیصل شاہ،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یا سر با زئی سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کی نا ااہلی کا نوٹس لیکر کرونا وائرس کی روک تھا م کے لیئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنا یا جائے واضع رہے کہ سبی میں شدید گرمی کے با عث معا ملا ت زندگی بری طرح متا ثر ہے ان دنوں سبی وگردونواح شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ڈاکٹرز نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں