الخلیل ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان جاں بحق
الخلیل(صباح نیوز)فلسطین کے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کی اور ایک فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسے سرکاری طور پر عوامی اتھارٹی برائے شہری امور کی جانب سے السموع قصبے کے قریب اسرائیلی قابض فوج کی گولیوں سے بچے محمد فرید شوقی الزعاریر کو جاں بحق کرنے کی اطلاع دی گئی۔ الزعاریر کی عمر 15 سال تھی۔فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے قصبے کی زمینوں پر طاقت کے ذریعے قائم کی گئی بستی "اشتموع” کے قریب بچے پر براہ راست گولیاں برسائیں اور اس کی لاش کو قبضے میں لینے سے پہلے ایمبولینس کے عملے اور شہریوں کو اس تک پہنچنے سے روک دیا۔ایک فوجی نے ایک فلسطینی پر گولی چلا دی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں اس کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو جان سے مارنے کے بعد عموما ان کی طرف سے چاقو حملوں کا من گھڑت دعوی کیا جاتا ہے۔ الزعاریر کی شہادت کے بعد بھی یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس نے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔


