نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ ،وزیراعظم شہباز شریف کا آصف زرداری ،نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

ا سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور قائد مسلم لیگ(ن)نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی اور آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔نواز شریف اور آصف زرداری نے تمام نام اتحادیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں