نصیر آباد،مختلف حادثات و واقعات میں 2 بچے جاں بحق،5 افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد میں تین مختلف واقعات میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ قبائلی تصادم میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے گوٹھ حمید کے رہائشی وریام سامت کا آٹھ سال بچہ نصیر شاخ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ دوسرا واقع کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے مغیری محلہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے محمد حفیظ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ تیسرے واقع میں نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ میر حسن کی حدود میں قبائلی تصادم میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ھسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments