اسد اللہ بلوچ ہی بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے صدر ہونگے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان

کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ دیاہے کہ صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ ہی بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے صدر ہونگے ۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کے بی این پی (عوامی )کا آئینی صدر قرار دینے کے خلاف درخواست گزار میراسرار اللہ زہری کی درخواست محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔جس میں کہاگیاہے کہ سابقہ صدر کا لیگل لائف اکتوبر 2022 کو ختم ھو چکی تھی ، مدت ختم ھونے پر عہدیدار کا اسٹیٹس ختم ھو جاتا ھے۔ بی این پی عوامی میں ہیڈ آف دی پارٹی صدر کو سمجھا جاتا ھے ، جمہوری نظام کے تحت پارٹی میں الیکشن لڑنے کی اجازت ھے جو فریش مینڈیٹ کے ساتھ منتخب ھوتا ھے وہی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آٹیکل 208 ، 209 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سرٹیفکیٹ جمع کرنے کا اہل ھے۔کیس آرگومنٹ میں سیکریٹری جنرل کے اختیارات اور صدر کی آئینی حیثیت کے متعلق سیر حاصل بحث ھوئی ، پارٹی اسٹریکچر اور اداروں (institutions) کے اختیارات کا حوالہ دیا گیا ۔ رول 156, 158 آف الیکشن رولز 2017 کے مطابق ضروری دستاویزات پارٹی کے نو منتخب صدر کے ہدایت پر جمع ھونگے ۔ لھزہ مورخہ 19/02/2023 کا لیٹر جو راجی راھشون میر اسداللہ بلوچ نے انٹرا پارٹی الیکشن بی این پی عوامی کے متعلق جو دستاویزات بذریعہ غلام فاروق بلوچ جمع کئے تھے ، جن کے تفصیلات پارٹی کے وکلا نے ایک پیپر بک کے زریعے دوران سماعت درخواست دے کر جمع کئے تھے ان کی روشنی میں کاغزات منظور کرتے ہوئے میراسرار اللہ زہری کے درخواست کومسترد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں