وفاق ٹڈی دل سے متاثرہ بلوچستان کو آفت زدہ قراردیکر خصوصی پیکج کے حوالے سے وعدہ وفا کرے،صوبائی وزراء

کوئٹہ:وفاقی حکومت ٹڈی دل سے متاثرہ بلوچستان کو آفت زدہ قراردیکر خصوصی پیکج کے حوالے سے وعدہ وفا کرے،بلوچستان کے 80فیصد لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے مگر ٹڈی دل نے پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے جس کی وجہ سے زراعت،فصلات اور باغات کو بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچنے کااندیشہ ہے،حکومت بلوچستان کی طرف سے زمینداوں کے نقصانات کے حوالے سے سروے جاری ہے،ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے محکمہ محکمہ زراعت کو ہرقسم کی معاونت کے ساتھ ساتھ سہولیات فراہم کریگی۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزراء انجینئر زمرک خان اچکزئی اور میر ضیاء اللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل پانیزئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطا اللہ بلوچ بھی موجود تھے۔اس سے قبل صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے وداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ زراعت کو ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے 10ٹریکٹرز کی چابیاں صوبائی وزیر زراعت کے حوالے کی۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میرضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ایم اے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے ہرقسم کی سہولیات فراہم کرئے گی،ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے محکمہ محکمہ زراعت کو ہرقسم کی معاونت فراہم کرئے گی،ٹڈی دل نے بلوچستان کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو مشکلات سے دوچار کردیاہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے اپنی طرف سے مکمل تعاون کریگی،ہم نے 10ٹریکٹرز محکمہ زراعت کو دئیے ہیں اس حوالے سے مزید بھی اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت صبح شام ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے کوششیں کررہی ہے،بدقسمتی سے ٹڈی دل نے پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک اچکزئی نے مطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے پیش نظر بلوچستان کو آفت زادہ قرار دے، بلوچستان کے 32اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوچکی ہیں جس نے بڑے پیمانے پر فصلات،باغات کو نقصان پہنچایاہے لہٰذاء متاثرہ اضلاع کو آفت زادہ قرار دیا جائے،انہوں نے محکمہ پی ڈی ایم کے تعاون پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ آفات میں مدد کی ہے،نہوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ دودن میں ایران سے ایک اور ٹڈی دل کا ریلاآنے کا خدشہ ہے،صوبے کے 15لاکھ ہیکڑز رقبے پر محکمہ زراعت اسپرے کرچکی ہے زمینداوں کے نقصانات کے حوالے سے سروے جاری ہے صوبے کے 80فیصدلوگوں کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے ٹڈی دل سے کاشت کاروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوافصلات اور باغات تباہ ہوگئے ہیں اس سلسلے میں وفاقی حکومت تعاون کررہی مزید تعاون درکار ہے، انہوں نے کہاکہ زمینداروں کے نقصانات کے حوالے سے سروے جاری ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے زمینداوں کی مددکے لئے خصوصی پیکج کا وعدہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں