بــراہمداد لہڑ ی کی نماز جنازہ کوئٹہ ، نوابزادہ ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی

کانک (مانیٹرنگ ڈیسک) نوابزادہ ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ،نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی شریک ، نوابزادہ لشکری رئیسانی ،نوابزادہ رئیس رئیسانی،نوابزادہ میر یادگار رئیسانی نوابزادہ میر جمال رئیسانی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ میں کوئٹہ، مستونگ، کانک ، نوشکی اور صوبے کے دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ،نوابزادہ ہارون رئیسانی کی میت کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر اور سلامی پیش کی ، نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کو کانک کے شہداء قبرستان سپر دخاک کردیا گیادوسری جانب بــراہمــداد لہـــڑی کی نماز جنــازہ جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم لنک سریاب روڈ میں ادا کی گی ،نماز جنارہ میں خاندان کے افراد سمیت دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔جبکہ تدفین کلی غوث آباد قبرستان میں کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں