ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کیلئے سی سی آئی کا اجلاس طلب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ محکمہ شماریات نے مردم شماری کا عمل مکمل کرکے اس کے نتائج بھی مرتب کر لیے ہیں جو اب سی سی آئی کو بھیجے گئے ہیں تاکہ اس آئینی فورم پر انہیں منظوری مل سکے، اگر مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو آئندہ عام انتخابات میں کم از کم تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔قبل ازیں، پہلے اس بات پر بحث و مباحثہ ہوا تھا کہ سی سی آئی کا اجلاس 2 اگست کو بلایا جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
Load/Hide Comments


