چین نے شمال مشرقی صوبوں کو مزید بارشوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا
بیجنگ (صباح نیوز)چین میں چھبیس جولائی سے جاری بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔ چینی حکومت نے شمال مشرقی صوبوں کو مزید بارشوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔سیلاب سے اب تک کئی ہلاکتیں ہوئیں،سڑکوں پرگاڑیاں نہیں کشتیاں چلنے لگیں۔کئی کئی منازل گہرے پانیوں میں ڈوبی ہیں۔ موسلادھاربارشوں کے بعد تاحد نظرپانی ہی پانی ہے۔31 دریاوں میں سیلاب سے پانی خطرے کا نشان عبورکرتے ہوئے شہروں میں داخل ہوگیا۔
Load/Hide Comments


