نئی مردم شماری کی منظوری ہوئی تو عام انتخابات 15 فروری 2024ءتک جائیں گے، کنور دلشاد
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دی تو عام انتخابات کم از 15 فروری 2024ءتک جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ نئی مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن قانونی طور پر از سر نو حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے۔ جس کیلئے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کی آئینی مدت کے علاوہ اضافی تین ماہ درکار ہوں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


