لاہور، 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کارمیں سوار معمولی زخمی ہوگئے۔لاہور کے کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک کار سوار شخص تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیچھے سے آنیوالی 4 گاڑیاں بھی اس حادثے کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کار سوار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں جناح ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار لفٹرز کے ذریعے جائے وقوعہ سے گاڑیوں کو ہٹادیا، حادثے کی شکار تین گاڑیاں 60 سے 70 فیصد متاثر ہوئیں۔
Load/Hide Comments


