ایف بی آر پاکستان کی تاریخ کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے،اعظم خان سواتی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول اعظم خان سواتی نے ایف بی آر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے کرپٹ ادارہ قرار دے دیا۔پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول اعظم خان سواتی نے اپنی تقریر کے دوران ایف بی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایف بی آر پاکستان کی تاریخ کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، بعد ازاں ایک اور سینیٹر نے ایوان میں ایف بی آر حکام کی عدم موجودگی کا معاملہ اٹھایا جس پر چیئرمین سینیٹ نے نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں ایف بی آر حکام کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔(ع ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں