عمران خان کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے،وزیر قانون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کاحق ہے، اگرچیئرمین پی ٹی آئی کوسزاہوئی ہے تووہ اس کا سامنا کریں۔ سینیٹ کے اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سادہ سے کیس میں سزاہوئی،قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ہوا، 37 بار چیئرمین پی ٹی آئی غیرحاضر رہے۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہرشہری کا فرض ہے ،پارلیمنٹ میں موجودارکان اپنے اثاثوں کے گوشوارے ظاہر کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیکس گوشواروں میں اثاثے چھپائے۔ اعظم نذیرتارڑنے کہا ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے کوئی بدنیتی نہیں، گزشتہ مردم شماری پرسیاسی جماعتوں کواعتراض تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں